پی ٹی آئی کے اہم رهنما زخمی
راولپنڈی (اوصاف نیوز) راولپنڈی کے علاقے سیکت روڈ پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما زرخان شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے سیکٹ روڈ پر دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کے پی کے پی ٹی آئی رہنما اور یوسی چیئرمین زرخان شدید زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کے دوران ایک راہگیر بھی زخمی ہوا تاہم اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد حملہ آور موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی زرخان نے تھانہ نیو ٹاؤن میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
